چین نے تائوان پر حملے کی تیاریاں مکمل کر لیں
- 01, مئی , 2022
چین اور تائوان تناؤ کی وجہ سے چین نے نئئ جاسوسی سیٹلائٹ کا وڈیو جاری کیا ہے ۔ یہ سیٹلائٹ سمندر میں چین کی حفاظت کیلیۓ لاؤنچ کی گئیں ۔ چین نے اپنی پانچ جاسوسی سیٹلائٹ سمندر میں تعینات کر دی ہیں ان کے ہوتے ہوۓ اب کوئ بھی دشمن سمندر کے راستے چین پر حملہ کرنے کی کوشش نہیں کرے گا ۔ یہ سیٹلائٹ امریکہ ، آسٹریلیا اور جاپان کی پل پل کی خبر دیں گی ۔
چین یہ بات اچھی طرح سمجھ چکا ہے کہ اگر اس نے تائوان سے جنگ کی تو امریکہ کود کر تائوان کے سمندر اتر آۓ گا ۔ اور امریکہ کی سیٹلائٹ چین کے ہر ہتھیار کی خبر لیک کر دیں گی ۔ پھر تائوان کیلیۓ بھی چین کو ٹارگٹ کرنا کوئ مشکل نہیں ہو گا ۔ کیونکہ تائوان جیسے چھوٹے ملک کے پاس بھی 1000 کلو میٹر تک وار کرنے والی کئ میزائلیں ہیں ۔ اور اگر وہ میزائلیں صحیح نشانے پر لگیں تو چین کو بہت نقصان پہنچ سکتا ہے ۔
اسی نقصان سے بچنے کیلیۓ چین نے یہ سیٹلائٹ لاؤنچ کی ہے ۔ چین نے تائوان پر حملے کی تیاری ہر طرح سے مکمل کر لی ہے ۔ ایک طرف تائوان کی فضا میں داخل ہو رہا ہے تو دوسری طرف امریکہ کو اکسا رہا ہے آسٹریلیا اور جاپان کے قابو میں بھی نہیں آ رہا ۔
اسے یہ بات سمجھ آ چکی ہے کہ اگر اس کو تائوان پر چڑھائ کرنی ہے تو اسے سمندر کا راستہ اختیار کرنا ہو گا ۔ جس کو ہر طرف سے امریکہ نے گھیر رکھا ہے ۔ امریکہ کا ایئر کرافٹ کریئر اس علاقے میں تعینات ہے ۔ اور چین کے جنگی جہازوں سے کئ بار اس کی جھڑپ بھی ہو چکی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ چین نے اپنے پلان میں تبدیلی کی ہے ۔ سمندر میں امریکہ سے لڑائ کی بجاۓ وہ تائوان میں داخل ہونا چاہتا ہے کیونکہ اگر ایک بار وہ تائوان میں داخل ہو گیا تو ایک ساتھ دو مورچے کھول سکتا ہے ایک تو تائوان میں وہ توپ اور ٹینک سے جنگ لڑے گا اور دوسری طرف سمندر میں امریکہ سے ۔
مزید پڑھیں: ترکی اور یونان میں جنگ تیسری عالمی جنگ کی صورت اختیار کر سکتی ہے
خاص خبریں
-
پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
-
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں کمی
-
قومی اسمبلی کا اجلاس: وقفہ سوالات کے دوران حاضر نہ ہونے پر سپیکر وزارت داخلہ کے افسران سے ناراض
-
پنجاب کے طلباء اب میٹرک میں ہیلتھ سائنسز، ایگریکلچر، آئی ٹی اور انٹرپرینیورشپ میں سے انتخاب کر سکتے ہیں
تازہ ترین
-
پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
-
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں کمی
-
قومی اسمبلی کا اجلاس: وقفہ سوالات کے دوران حاضر نہ ہونے پر سپیکر وزارت داخلہ کے افسران سے ناراض
-
پنجاب کے طلباء اب میٹرک میں ہیلتھ سائنسز، ایگریکلچر، آئی ٹی اور انٹرپرینیورشپ میں سے انتخاب کر سکتے ہیں
تبصرے