روس ، یوکرین جنگ میں چیچن لڑاکوں کا کردار

Chechan fighter

روس ، یوکرین جنگ میں پیوٹن کے وفادار اور چیچنیا کے نڈر اور بہادر کمانڈر رمضان قادروف نے یوکرین کو ڈرانے والا اعلان کیا ہے ۔ رمضان قادروف نے کہا ہے کہ روس بہت جلد یوکرین کے شہر کیو پر قبضہ کر لے گا اور چیچن لڑاکے یوکرین کے الگ الگ شہروں پر قبضہ جمانے کیلیۓ پوری طاقت سے حملہ کریں گے صرف شہر ہی نہیں بلکہ گاؤں پر بھی حملے ہوں گے یعنی آنے والے دنوں میں حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں ۔ رمضان قادروف کا یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب کہا جا رہا تھا کہ روس کی فوج کیو سے پیچھے ہٹ رہی ہے ۔ اب روس نے کیو پر قبضہ کرنے کیلیۓ اپنی پوری طاقت لگا دی ہے ۔ کیو کو فتح کرنے کیلیۓ روس نے چیچن لڑاکے بھیج دیۓ ہیں جو پہلے مریو پول میں تباہی مچا رہے ہیں ۔

 

مریو پول میں یوکرینیوں کے پاؤں زمین سے اکھڑ چکے ہیں ۔  اب روسی فوج یوکرین کے ان ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہی ہے جہاں امریکہ اور دوسرے ملکوں سے ملنے والے ہتھیار رکھے گۓ ہیں ۔ پیوٹن کا ٹارگٹ ہے کہ یوکرین کو ملنے والے ہتھیار اور امداد کو تباہ کر دیا جاۓ ۔ روس نے یوکرین کے شہر اڑیسہ پر بھی حملہ کیا ہے اور اڑیسہ کے فوجی اڈے کو تباہ کر دیا ہے ۔ روس نے یوکرین کے دوسرے شہروں پر بھی حملے کی رفتار بڑھا دی ہے ۔ پیوٹن کو یقین ہے کہ اس کا وفادار کمانڈر رمضان قادروف اپنی جان تو دے سکتا ہے لیکن اسے کبھی ہارنے نہیں دے گا ۔

 

مزید پڑھیں: آئی ایم ایف نے کیا مہنگائی کا جن بے قابو
 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+