اسلام آباد ایئر پورٹ پرابوظہبی جانے والےمسافر سے ایک کلو گرام ہیروئن برآمد

 

ایئر پورٹ سیکیورٹی فورسز کے ماہر عملے نےاسلام آباد انٹر نیشنل ایئر پورٹ  پر ابوظہبی  جانے والے مسافر سے ایک کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی۔ ایئر پورٹ سیکیورٹی فورسزنے مسافرکی باریک بینی سے تلاشی لینے کے بعد ہیروئن بر آمد کی ۔ 

 

ایئر پورٹ سیکیورٹی فورسز کے ترجمان کے مطابق مسافر محمد قربان ابو ظہبی جانے کے  لیے اسلام آباد انٹر نیشنل  ایئرپورٹ پر پہنچا تھا جہاں اس کی  تفصیلی طور پر تلاشی لی گئی۔

 

اے ایس ایف کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ اے ایس ایف کے قابلِ تعریف عملے نے مسافر کی باریک بینی سے تلاشی لی گئی تو  مسافر کے سفری بیگ کے اندر خفیہ کالے رنگ کی پلاسٹک کی شیٹ میں مہارت سے ہیروئن چھپائی گئی تھی جس سے ظاہر ہو تا ہے کہ یہ ایک منظم طریقے سے منشیات کو اسمگل کرنے کی کوشش تھی۔

 

ذرائع نے بتایا کہ اے ایس ایف نےابو ظہبی جانے والے مسافر محمد قربان سے    تقریباً ایک  کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کی اور منشیات اسمگل کرنے کی ایک منظم کوشش کو ناکام بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کیا ۔

 

رپورٹس کے مطابق محمد قربان کو ابتدائی تفتیش کے بعد  برآمد شدہ منشیات  سمیت اے این ایف کے حکام کے حوالے کر دیا  ہےجہاں مزید اس کے خلاف کار وائی کی جائے گی۔

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+