پولیس اور محکمہ لا ئیو سٹاک کی مشترکہ کاروائی، ۱۲ من مردہ مرغیوں کا گوشت ضبط

 

اوکاڑہ: حجرہ شاہ مقیم  میں واقع  کوٹ شیر خاں کے علاقے میں  ۱۲ من مردہ مرغیوں کا گوشت پکڑا گیا۔ ذرائع کے مطابق پو لیس اور محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے   مردہ  گوشت بیچنے والوں کے خلاف مشترکہ  کاروائی کی گئی۔

 

پولیس  نے کاروائی کے بعد دو افراد  راشد اور وسیم  شہزاد کو گرفتار کر  کے مقدمہ درج کر لیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق  مضرِ صحت مردہ گوشت فاسٹ فوڈ پوائنٹس مثلاً چکن شوارما،چکن برگر اور دیگر سٹالز والوں کو مہیا کیا جاتا تھا ۔

 

واضح رہے کہ  ماضی میں بھی ایسی  غیر قانونی  سرگرمیاں  دیکھنے میں آئی  ہیں جن سے کئی افراد مختلف امراض میں  مبتلا ہوئے ۔

 

وٹر نری  ڈاکٹرز اور  ایکسپرٹز کے مطابق   مردہ گوشت  کھانے سے  عوام میں وبائی امراض پھیل سکتے ہیں جو کہ  ہر شخص کے لیے مضرِ صحت ہے۔

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+