وزیر اعظم شہباز شریف کی کابینہ نے بالاخر  حلف اٹھا لیا

CM took Oath

   

لاہور: وقاراسلم سے) وفاقی کابینہ کی گتھی بلاآخر سلجھ گئی نئے وزراء نے مسند سنبھال لیا۔ صدر عارف علوی کا حلف لینے سے انکار ، جس پر چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے نومنتخب وزراء سے حلف لیا۔ ایک طویل دورانیہ تاخیر کے بعد ملک میں منسٹریز کے قلمدان شہباز شریف کابینہ نے سنبھال لئے۔
 

۔             

مرتضیٰ جاوید عباسی، اعظم نزیر تارڑ  خورشید شاہ بھی کابینہ کا حلف لیں گے جبکہ نوید قمر، شیری رحمان، عبدالقادر پٹیل، شازیہ مری اور سید مرتضیٰ احمد بھی کابینہ کا حصہ ہونگے۔ خواجہ آصف، احسن اقبال ،رانا ثنااللہ، سردار ایاز صادق، رانا تنویر، خرم دستگیر کابینہ کا حصہ ہونگے جبکہ مریم اورنگزیب، خواجہ سعد رفیق، میاں جاوید لطیف ،میاں ریاض حسین پیرزادہ کابینہ میں شامل ہیں

 

ساجد طوری، احسن رحمان مزاری، عابد حسین سمیت اسد محمود، عبدالواصی، مفتی عبدالشقور، طلحہ محمود آمین الحق بھی کابینہ میں شامل ہیں جبکہ فیصل سبزواری، اسرار ترین، شازین بگٹی بھی کابینہ میں شامل ہیں۔

ڈاکٹر عائشہ غوث پاشہ، حنا ربانی کھر، عبدالرحمان خان کانجو اور مصطفیٰ کھوکھر وزیر مملکت ہوں گے جبکہ قمر زمان کائرہ، انجینئر امیر مقام اور مفتاح اسماعیل مشیر برائے وزیراعظم ہوں گے

      

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+