حمزہ شہباز کو ہٹانے اور نئے الیکشن کرانے کی درخواستوں کی سماعت منظور

Lahore High Court to hear Pervaiz Elahi point of view

نیوز ٹوڈے:لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے حمزہ شہباز کو ہٹانے اور نئے انتخابات کرانے کی درخواستوں کی سماعت منظور کر لی گئی۔درخواستیں پی ٹی آئی اراکین اور پرویز الٰہی کی طرف سے جمع کروائی گئیں تھی۔ لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز سمیت تمام فریقین کو ۲۵ مئی کے لیے نوٹس جاری کر دیا ہے ۔

ذرائع کی جانب سے بتایا گیا کہ چیف جسٹس امیر بھٹی کی طرف سے بھی اس معاملے پر ریمارکس دیے گئے،انہوں نے سوال اٹھایا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ اس معاملے پر کب سے لاگو ہو گا،انہوں نے دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا جو اقدامات ہو چکے ہیں وہ کالعدم بھی ہو سکتے ہیں یا نہیں۔واضح رہے کہ ق لیگ کے رہنماء پرویز الٰہی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا جس میں انہوں نے حمزہ شہباز اور دیگر فریقین کی نامزدگی پر سوال اٹھایا۔

پرویز الٰہی نے درخواست میں لکھا کہ سپریم کورٹ نے جو فیصلہ کیا اُس کو مدِ نظر رکھتے ہوئے حمزہ شہباز نے مطلوبہ ووٹ حاصل نہیں کیے۔پرویز الٰہی نے کہا کہ ڈپٹی اسپکر نے بھی بغیر کسی نتیجے کے حمزہ شہباز کو کامیاب قرار دے دیا تھا۔پرویز الٰہی نےعدالت سے درخواست کی کہ جب تک حتمی فیصلہ نہیں آتا تب تک حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ کے کام سے روکا جائے اور اس نامزدگی کو کالعدم قرار دے کر وزیر اعلیٰ کے لیے نئے انتخابات کروائے جائیں۔

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+