عمران خان کا بڑا الٹی میٹم ، حکومت کو چھ دن کی مہلت دے دی

نیوز ٹوڈے:جناح ایو نیو اسلام آباد میں مظاہرین سے خطاب کے دوران عمران خان نے حکو مت کو بڑا الٹی میٹم دے دیا ، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے اور انتخابات کے اعلان کیلئے 6 روز کی مہلت دے دی۔

خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ اگر اسمبلیاں تحلیل کر کے الیکشن کی تاریخ نہ دی گئی توہم دوبارہ لانگ مارچ کے ساتھ اسلام آباد آ ئیں گے،حکومت پا کستان کو انتشار کی طرف لے کر جا رہی ہے ،چند اقدامات کر کے عوام پر تشدد کیا گیا اور عوام اور سیاسی اداروں کے درمیان نفرت بڑھانے کی کوشش کی گئی مگر فوج،پولیس اور عوام سب پاکستان کا حصہ ہیں اور ہم سب کو اکٹھا کر کے ایک قوم بنانا چاہتے ہیں۔

ہمارے کارکنوں پر تشدد کیا گیا ،کہیں گرفتاریاں ہوئیں تو کہیں شیلنگ کی گئی مگر جس طرف میری عوام نے اس تشدد کا مقابلہ کیا اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی ،حکومت کے غلط اقدامات کی بدولت پی ٹی آئی کے دو کارکن شہید بھی ہوئے۔

عمران خا ن نے عدلیہ کو مخاطب کرتے ہو ئے کہا کہ ہماری پارٹی کے کئی رہنما اور کارکن پولیس نے گرفتار کیے ہوئے ہیں لہٰذا سپریم کورٹ ان گرفتاریوں اور عوام پر کی گئی شیلنگ کا نوٹس لے اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی کرے۔

عمران خان کا قافلہ رات ۱۱ بجے اسلام آباد پہنچا جبکہ وہ آج صبح جناح ایونیو پر خطاب کر کے دھرنا دیے بغیر واپس چلے گئے۔عمران خان نے حکومت کے سامنے اپنے مطالبات رکھ دیے ہیں اور حکومت کو چھ دن کی مہلت دے دی ہے۔

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+