چین نے امریکہ کو اسی کی ریاست میں جا کر للکارہ ہے

امریکہ ، جاپان ، بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کواڈ بات چیت کے بعد چین شدید غصے میں ہے خصوصاََ امریکہ اور چین کے درمیان حالات مزید سنگین ہو گۓ ہیں چین نے بھی اب امریکہ کو اس کے انداز میں ہی جواب دینا شروع کر دیا ہے ۔

 

اب چین امریکہ سے مقابلہ کرنے کیلیے اس کے گھر جا پہنچا ہے اس کیلیے چین نے سولومن جزیرے کا رخ کیا ہے چین اب ایسے سمندر میں جا پہنچا ہے جہاں اب تک اکیلا امریکہ راج کرتا رہا ہے وہاں اب چین گھس رہا ہے آج جنپنگ سولومن دورے پر پہنچ چکے ہیں ۔

 

سولومن بحر اوقیانوس کے جنوب مغرب میں واقع ایک جزیرہ ہے جو آسٹریلیا کے شمال مشرق سے 200 کلو میٹر دور ہے یہ ایک چھوٹا سا مگر بہت خوبصورت جزیرہ ہے اس کی آبادی پونے سات لاکھ کے قریب ہے چین نے امریکہ کے خلاف اس جزیرے میں جال بچھانے کی منصوبہ بندی کی ہے ۔

 

رپورٹ کے مطابق چین سولومن میں ایک نیا فوجی ٹھکانہ بنانے جا رہا ہے سولومن میں چین کی یہ سازش چین ، امریکہ جنگ کی کہانی لکھ رہی ہے اپنے دشمن سے ٹکرانے کیلیے جنپنگ دشمن کی گردن تک پہنچ گیا ہے اب سوال یہ ہے کہ کیا امریکہ کے اتنے قریب جا کر چین امریکہ سے ٹکراۓ گا کیونکہ چین نے امریکہ کو چیلنج کرنے کیلیے ایک ایسی جگہ فوجی اڈہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے جہاں امریکہ کی مرضی کے بغیر پتہ بھی نہیں ہلتا ۔

 

سولومن جزیرہ آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ ، جاپان ، جنوبی کوریا اور ویت نام کے درمیان واقع ہے یہ امریکہ کی بہت اہم بندر گاہ ہے اور سولو من سے 5000 کلو میٹر کے فاصلے پر امریکہ کا بہت اہم فوجی اڈہ ہے اب اگر چین نے سولومن میں اپنا فوجی اڈہ بنا لیا تو وہ خطرناک ہتھیار اور ٹینک بھی لازمی یہاں تعینات کرے گا اور اس کا سیدھا نشانہ بھی امریکہ ہی ہو گا کیونکہ چین کے پاس ایسی میزائلیں اور ہتھیار بھی ہیں جو 15000 کلو میٹر تک مار کر سکتے ہیں مطلب اب تک امریکہ جو کچھ چین کے ساتھ کرتا رہا ہے چین وہی کچھ اب امریکہ کے ساتھ کر سکتا ہے اسی پریشانی نے امریکہ کو ہواس باختہ کر رکھا ہے ۔

 

دراصل چین سولومن کو ایک مہرہ بنا رہا ہے اس کی پوری کوشش ہے کہ یہیں سے ہی امریکہ کو للکارہ جاۓ امریکہ بھی چین کو اس کے گھر جا کر للکارتا رہا ہے جس کی ایک مثال حال ہی میں  بائڈن کا ایشیا دورہ ہے جس میں انھوں نے چین کو واضح دھمکی دی ہے اور بار بار اپنے سپر پاور ہونے کا احساس دلاتے رہے اور اب چین بھی امریکہ سے لڑنے اس کے گھر جا پہنچا چین کا یہ ایکشن امریکہ کی سوچ کے برعکس ہے اسی لیے امریکہ کی پریشانی بڑھی ہوئ ہے ۔

 

مزید پڑھیں: پوری دنیا میں اناج کی قلت شدید صورت اختیار کر گئ
 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+