پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار

نیوز ٹوڈے: (اسلام آباد)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان کئی بجٹ اہداف پر ڈیڈلاک برقرار ہے۔ نیوز ٹوڈے کی رپورٹس کے مطابق7255ارب کے ٹیکس ٹارگٹ پر بھی ڈیڈ لاک ہے جبکہ بجٹ خسارے کے اہداف پر بھی پاکستان اور آئی ایم ایف کے رمیان اتفاق نہیں ہوسکا۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ آئی ایم ایف کے ساتھ ایف بی آرکے ٹیکس ٹارگٹ پراتفاق رائے نہیں ہوسکا ہ مگر ساتھ ہی خبر یہ بھی آ ئی ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل مذاکرات جاری رہیں گے۔

نیوز ٹوڈے کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے 7255 ارب روپے کا ٹیکس ٹارگٹ تعطل کا شکار ہےاور آئی ایم ایف سے بجٹ خسارے کے اہداف پر بھی اتفاق نہیں ہوسکا ہے، تاہم دونوں م اطراف کے اعلیٰ حکام کی جانب سے اس موضوع پر بات چیت جاری رہے گی۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ آئی ایم ایف نے چینی پاورپلانٹس کودی گئی ادائیگیوں کی تفصیلات طلب کی جبکہ پاکستان کی دیگر انڈسٹریوں کی تفصیلات بھی آئی ایم ایف نے مانگ لی ہیں،جن کو مدِ نظر رکھ کر آئی ایم ایف کے پروگرام کے بارے میں حتمی طور پر کو ئی فیصلہ سنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر خزانہ نے بیان دیا تھا کہ ملک کی معیشت اتنی بگڑ چکی ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کے علاوہ کوئی دوسرا چارہ ہمارے پاس موجود نہیں ہے،مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اگر پاکستان کو آئی ایم ایف کے پروگرام کا حصہ بننا ہے تو چند اشیاء پر غیر ضروری سبسڈی بند کرنا ہو گی۔

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+