ڈالر میں مزید اضافہ نہ رُک سکا،انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 209 روپے

نیوز ٹوڈے: انٹربینک میں ڈالر 1روپیہ33 پیسے مہنگا ہوا۔ انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہوا اور ڈالر کی قیمت بلند ترین سطح تک گئی۔اس کے علاوہ دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت211 روپے ہے۔ پچھلے دنوں انٹربینک میں ڈالر کی قیمت  207 روپے 67 پیسے تھی اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں208 روپے50 پیسے میں موجود تھا

مہنگائی سے پریشان عوام کا کہنا ہے کہ مسلسل ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے مہنگائی مزید بڑھتی جا رہی ہےمگر غریب عوام کا کوئی ساتھ نہیں دے رہا،حالات اسی طرح چلتے رہے تو ملک میں سنگین بحران پیدا ہو سکتا ہے۔

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+