دو بار لگا تار شکست سے دوچار ہونے کے بعد ہربھجن سنگھ نے خاموشی اختیار کر لی

نیوز ٹوڈے:سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے آسٹریلیا میں ہونے والے آئی سی سی کپ 2022 میں بھارت کے خلاف پاکستان کے آئندہ میچ پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

23 اکتوبر کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان اور بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آمنے سامنے ہوں گے، یاد رہے کہ پاکستان نے گزشتہ برس دبئی میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کو دس وکٹوں سے شکست دی تھی۔

سابق بھارتی آف سپینر ہر بھجن سنگھ نے گزشتہ سال ورلڈ کپ کے دوران ہندوستان کی ذلت آمیز شکست اور ان کے افسوسناک بیانات کے بعد اکتوبر کے ہائی اسٹیک میچ سے پہلے بات نہ کرنے کی قسم کھائی تھی۔

بھارتی سپینر نے پاکستان فاسٹ بالر شعیب اختر کے ساتھ بات چیت کے دوران واضح کیا کہ میں اس سال ہونے والے پاک بھارت میچ پرکوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا.

بھارتی کھلاڑی نے بیان دیا کہ ماؤکا ماؤکا یا کچھ بھی، ہم دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے اور کون اچھا کھیل پیش کرتا ہے، جو اچھا کھیل پیش کرے گا وہ جیت جائے گا،بابر اور رضوان اچھی فارم میں ہیں،مقابلہ دلچسپ ہو گا۔

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+