ملک بھر میں بجلی کا بحرا ن رونما ،بجلی کا شاٹ فال 7 ہزار میگا واٹ تک پہنچ گیا، کراچی میں ہنگاموں کے باعث خاتون جاں بحق

بریکنگ نیوز ٹوڈے:ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر کے سبب توانائی کا  بحران شدت اختیار کرنے لگا ہے جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات  اور تنگ دستی کا سامنا ہے۔

 

نیوز ٹوڈے: پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 500 میگا واٹ سے بڑھ چکا ہے جس کے باعث لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی تجاوز کر گیا ہے۔ نیوز ٹوڈے کے معلوماتی سروے کے مطابق ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 700 میگاواٹ ہے جبکہ طلب 29 ہزار سے زائد ہے۔

 

نیوز ٹوڈے:کراچی میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 سے 22 گھنٹے تک جا پہنچا جس کے بعد عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا کئی علاقوں میں ہنگامے‘فائرنگ اور لاٹھی چارج ہو رہے ہیں، کراچی میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج میں ہنگا مہ ہوا جس کے باعث ایک خاتون جان بحق ہو گئی۔

 

نیوز ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیراعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ سے شہری سنگین مشکلات میں مبتلا ہوگئے ہیں ۔ لیاقت آباد، پی آئی بی ، گارڈن، ایم ٹی خان روڈ، ماری پور روڈ، لیاری اور دیگر علاقوں میں عوام سڑکوں پر نکل آئے اور آگ لگا کر کئی اہم شاہراہیں بلاک کر دیں۔

 

نیوز ٹوڈے:غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ملک کے بیشترعلاقوں میں امن وامان کی صورتحال بگڑنے کا خدشہ ہے۔

 

ملک بھر میں توانائی کے اس بحران کے باعث ہر شہر میں سنگین ہنگامے شروع ہو چکے ہیں،لوگ گھروں سے سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج  کر رہے ہیں۔

 

کراچی کے بیشترعلاقے کورنگی، لیاقت آباد، لانڈھی، غریب آباد میں بھی بجلی کی بندش کے خلاف مظاہرے کیے گئے، بعض مقامات پر ٹائر جلاکر سڑک بلاک کردی گئی۔ لیاقت آباد میں شہریوں نے مختلف مقامات پر سڑک بلاک کرکے ٹریفک کی آمدورفت معطل کردی جس سے راہ گیروں کو سنگین مشکلات کا سامنا رہا۔

 

کئی علاقوں میں روڈ بند ہوئے تو ٹریفک جام ہوگیا۔ بجلی کی بندش کے خلاف خواتین اور بچے بھی احتجاج کا حصہ بن گئے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف کچھ نہ کر کے عوام کی امیدوں پر پانی پھیر رہی ہے۔

 

مزید پڑھیں: فرانس نے پاکستان کو 107 ملین ڈالر کا قرضہ اُتارنے کے لیے 6 سال کی مہلت دے دی

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+