برطانوی وزیر اعظم کا انوکھا بیان، کہا پیوٹن اگر خاتون ہوتے تو یوکرین کی جنگ نہ ہوتی

بریکنگ نیوز ٹوڈے: برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے بیان دیا کہ کہ روسی صدر پیوٹن خاتون ہوتے تو یوکرین کی جنگ نہ ہوتی، ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

 

نیوز ٹوڈے: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ پیوٹن خاتون ہوتے تو ایسی پُرتشدد اور پاگل پن کی مردانہ جنگ نہ کرتے اور نہ ہی یوکرین کو اس حد تک نقصان اُٹھانا پڑتا۔

 

بر طانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے بیان دیا کہ یوکرین پر پیوٹن کا حملہ زہریلی اور بے جا مردانگی کی ایک مثال ہے۔

 

نیوزٹوڈے:بورس جانسن نے کہا کہ دنیا بھر میں خواتین کیلئے بہتر تعلیم کے فروغ کے ساتھ اقتدار کے عہدوں پربھی زیادہ خواتین کو فروغ ملنا چاہیے۔

 

بورس جانسن کا کہنا تھا کہ سب لوگ جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں لیکن پیوٹن امن کی کوئی پیشکش نہیں دے رہے۔

 

نیوز ٹوڈے: واضح رہے کہ روس اور یوکرین کی جنگ بندی کروانے کے لیے کی ملکوں نے مذاکرات کروانے کی کوشش کی تاہم یہ مذاکرات ابھی تک کامیاب نہیں ہو سکے۔

 

مزید پڑھیں: شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام سےامریکہ اور جنوبی کوریا کو بڑی پریشانی لاحق

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+