کیپیٹل ہل حملہ کیس ، ٹرمپ کی مشیر کے کانگریس کے سامنے تہلکہ خیز انکشافات

بریکنگ نیوز ٹوڈے: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشیر کیسیڈی ہنچنسن نے کپیٹل ہل حملہ کیس کے حوالے سے کانگریس کمیٹی کے سامنے انکشافات کیے ہیں۔

 

نیوز ٹوڈے: سابق امریکی صدرٹرمپ کی سابق مشیر کیسیڈی ہنچنسن نے کانگریس کمیٹی کو بتایا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جانتے تھے کہ ان کے حامیوں کے پاس ہتھیار موجود ہیں۔

 

ٹرمپ کی مشیر نے بتایا کہ 6 جنوری کو سابق امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی پارٹ کی کارکنان کے ساتھ کیپٹل ہل جانے کا منصوبہ بنایا تھا۔

 

کیسیڈی ہنچنسن کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو جب پتہ چلا کہ وہ کانگریس کے بجائے واپس وائٹ ہاؤس جا رہے ہیں تو غصے میں آ گئے تھے۔

 

واضح رہے کہ ٹرمپ کی حکومت گرنے کے بعد ٹرمپ کے سپوٹرز نے کیپیٹل ہل پر حملہ کیا جس کی بدولت سرکار کی رِٹ کو نقصان پہنچا اور امریکہ میں حالات کافی حد تک خراب ہو گئے، صدر ٹرمپ نے اس اقدام کی مذمت کی بجائے ان کارکنان کو سپورٹ کیا اور ان کا ساتھ دیا۔

 

مزید پڑھیں: برطانوی وزیر اعظم کا انوکھا بیان، کہا پیوٹن اگر خاتون ہوتے تو یوکرین کی جنگ نہ ہوتی

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+