چین نے ایسی تکنیک تیار کی ہے جس سے انسانی دماغ سے لے کر فوجی راڈار تک کنٹرول ہو سکے گا

چینی فوج کیلیے کام کرنے والے ریسرچروں نے دعو'ی کیا ہے کہ انھوں نے ایک ایسی تکنیک تیار کر لی ہے جس سے انسان کے دماغ سے ریڈیو لہریں نکل سکیں گی حالانکہ اپنی اس نئ ریسرچ کے متعلق چین نے زیادہ وضاحت تو نہیں دی لیکن یہ ضرور بتا دیاہے کہ اس نئ تکنیک کی بدولت دماغ سے لے کر فوجی راڈار تک کنٹرول ہو سکے گا ۔

 

اگر چین کی یہ تکنیک کامیاب ہو گئ تو جنگ کے میدان میں چین سے مقابلہ بہت مشکل ہو جاۓ گا چین کے اس سنسنی خیز راز سے پردہ تب چاک ہوا جب اس پراجیکٹ سے متعلق ایک پیپر ایک اخبار میں شائع ہوا اس رپورٹ میں دعو'ی کیا گیا کہ چین کی ایئر فورس انجینئرنگ یونیورسٹی کے مکینیکوں نے باقاعدہ تجربہ کر کے یہ ثابت کر دیا کہ دماغ کی لہریں دور سے ہی الیکٹرو نک مقناطیسی لہروں کو کنٹرول کر سکتی ہیں ۔

 

چینی مکینیکوں کا کہنا ہے کہ ان کی یہ نئ ایجاد اتنی بے مثال ہے کہ اس کا ایک نہیں بلکہ کئ استعمال ہو سکتے ہیں ایک تو اس سے چینی فوج راڈار کو اپنے دماغ سے کنٹرول کر سکے گی دوسرا اس تکنیک سے سڑک حادثے روکنے میں بھی کافی مدد ملے گی کیونکہ اس سے ڈرائیور کے دماغ  میں ہونے والے بدلاؤ کو کنٹرول کیا جا سکے گا اس سے یہ بھی پتہ چل سکے گا کہ ڈرائیور کو نیند تو نہیں آ رہی یا یہ کہ وہ تھکا ہوا تو  نہیں ہے ۔

 

چین نے اب اپنے دشمنوں سے ٹیکنالوجی جنگ چھیڑ دی ہے چین کی یہ کوشش تکنیک کے میدان میں امریکہ کو پچھاڑنا ہے کیونکہ اب تک امریکہ ہی اس میدان میں سب سے آگے رہا ہے لیکن اب چین اس سے مقابلے کیلیے میدان میں اتر آیا ہے چین کے ریسر اس تکنیک سے چروں نے اس کیلیے  میٹا مٹیریل کو ذریعہ بنایا ہے ۔

 

میٹا مٹیریل مصنوعی طور پر تیار کیا گیا ایسا مٹیریل ہوتا ہے جو کہ ریڈیو لہریں پیدا کر سکتا ہے اور یہ میٹا مٹیریل کسی بھی چیز کو ایک ریڈیو ٹرانسمٹر میں تبدیل کر نے کی صلاحیت رکھتا ہے اسی فارمولے سے چین کے ریسرچروں نے سر پر پہنے جانے والے ایک ڈیوائس سے دماغی لہروں کو پرکھا اور پھر اس کو پاس کر دیا ۔

 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+