وزیر اعظم شہباز شریف نے لوڈ شیڈنگ پر رپورٹ طلب کر لی ، بند پاور پلانٹس کھولنے کا حکم

نیوز ٹوڈے : (لاہور)  وزیراعظم شہباز شریف نے بند پاور پلانٹس کی فوری بحالی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنا اس حکومت کی  اولین ترجیح ہے، دیوالیہ کا خطرہ ٹل گیاہے، پی ٹی آئی حکومت نےگیس کے بروقت سودے نہ کئے جس کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کی بدترین صورتحال پیدا ہو ئی۔.

 

 بریکنگ نیوز ٹوڈے : وزیر اعظم شہباز شریف پاکستان نے بیان دیا کہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ خود مانیٹر کررہا ہوں، بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے رپورٹ فوری پیش کی جائے ،لوڈشیڈنگ کی وجوہات واضح طور پر بتائی جائیں ۔

 

وزیر اعظم شہباز شریف نے بتایا کہ 720میگا واٹ کے پاور پلانٹ نے 29 جون سے اپنا کام شروع کر دیا ہے،نئے میگا پراجیکٹ سے اگلے سال گرمی میں بجلی کی پریشانی نہیں ہوگی اور غریب عوام کی آسانی کے لیے ہم مزید کام کر رہے ہیں، جلد ہی پاکستانی عوام کو مشلات سے نکال دیں گے ۔  

 

 تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت گزشتہ روز بجلی کی لوڈشیڈنگ اور توانائی کے بحران پر قابو پانے سے متعلق ایک اہم اجلاس لاہور میں منعقد ہوا جس میں وزیراعظم شہباز شریف نے بند پاور پلانٹس کی فوری بحالی کا حکم دیا، کہا ملک اور عوام کو بحران سے نکالنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

 

مزید پڑھیں: وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید جاجوہ سے ملاقات

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+