چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی فو ج اور ا ٓ ئی ایس آئی کو سیاست سے دور رہنے کی ہدایت
- 04, جولائی , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : ( اسلام آباد ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے تمام کمانڈرز اور اہم افسران بشمول آئی ایس آئی سے وابستہ حکام کو سیاست سے دور رہنے اور سیاستدانوں سے بات چیت سے گریز کی باقاعدہ ہدایات جاری کی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ فوج سیاست کے تمام معاملات دور رہے۔
نیوز ٹوڈے: یہ ہدایات عمران خان کی زیر قیادت پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بیانیے کی وجہ سے دی گئی ہیں جس میں آئی ایس آئی کے بعض عہدیداروں پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ پنجاب میں آئندہ ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کو نقصان پہنچانے کیلئے سیاسی جوڑ توڑ کر رہے ہیں۔
نیوز ٹوڈے : دفاعی ذرائع نے ان الزامات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایس آئی کے سیکٹر کمانڈر ، جنہیں پی ٹی آئی کے رہنما بدنام کر رہے ہیں، 15 دن سے زائد عرصہ سے لاہور میں موجود ہی نہیں اور وہ پیشہ ورانہ کام کے سلسلے میں اسلام آباد میں ہیں نہ ہی ان کا کسی سیاسی جماعت سے تعلق ہے نہ کسی کی طرف جھکائو۔
پی ٹی آئی کی رہنما اور سابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے حال ہی میں ان کا نام لیتے ہوئے ان پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ پنجاب کے آئندہ ضمنی انتخابات میں سیاسی جوڑ توڑ میں ملوث ہیں، ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ نیوٹرلز ان نیوٹرل نہیں رہے اور وہ ہمارے لیے مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف نے لوڈ شیڈنگ پر رپورٹ طلب کر لی ، بند پاور پلانٹس کھولنے کا حکم
تبصرے