لا پتہ افراد کیس میں بڑی پیش رفت، ہائی کورٹ نے دو ٹوک حکم جاری کر دیا
- 04, جولائی , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : ( اسلام آباد ) چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللّٰہ نے لاپتہ افراد کو بازیاب کرانے کا حکم دے دیا، چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نےدو توک بیان دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہوا تو وزیرِ اعظم عدالت میں پیش ہوں گے اور اس صورتحال کے جواب دہ بھی ہونگے۔
نیوز ٹوڈے : لاپتہ افراد سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ کوئی کچھ نہیں کر رہا، اس وقت کتنے شہری اغوا ہوئے ہیں یہ کو ئی نہیں جانتا ۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ رپورٹ کے مطابق 8400 میں سے ابھی 600 لوگ لاپتہ ہیں مگر ہم ان لوگوں کی بازیابی پر کام کر رہے ہیں ،لاپتہ لوگوں کی تعداد زیادہ ہو تو با زیابی میں وقت درکار ہو تا ہے۔
نیوز ٹوڈے : عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے کہا کہ اتنی پولیس کو بھرتی کیا ہے، ان کا کیا کام ہے پھر؟ اگر آپ لوگ اتنی پولیس اور دیگر فورسز کے ساتھ بھی کام نہیں کر سکتے تو یہ کس کی ذمہ داری ہے؟
مزید پڑھیں: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی فو ج اور ا ٓ ئی ایس آئی کو سیاست سے دور رہنے کی ہدایت
تبصرے