جانور ہلکا لینا ہو یا بھاری، جیب ہلکی نہیں ہونی چاہیے، مویشی منڈی میں مندی،خریدو فروخت کی صورتحال ٹھنڈی

بریکنگ نیوز ٹوڈے : عید الاضحیٰ میں چند دن باقی ہیں اور ملک کے بیشتر شہروں میں کئی جگہ مویشی منڈیوں کا بول بالا ہے،ہر سڑک،ہر گلی  اور ہر نو کر میں کو ئی نہ کو ئی شخص مویشی منڈی لگا کر بیٹھا ہے اور اپنا مال فروخت کرنے کے انتظار میں ہے۔

 

جہاں مویشی منڈیوں کا ہر جگہ راج ہے ادھر ہی  مہنگائی سے تنگ غریب عوام کے لیے اس صورتحال میں قربانی کرنا  نہایت  مشکل ہو چکا ہے، غریب عوام کا کہنا ہے کہ ہم لوگوں سے روز مرہ کی ضرروری اشیاء نہیں خریدی جاتیں تو ہم  یہ مہنگے جانور کیسے خرید سکتے ہیں؟

 

نیوز ٹوڈے کی رپورٹس کے مطابق شہر شہر مویشی منڈی تو عروج پر ہے مگر ان میں خریداروں کی تعداد مشکل ہی دیکھنے میں آتی ہے کیونکہ  جانوروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔

 

دوسری جانب چند لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم لوگ پچھلے سال کی منا سبت سے خریداری کرنے منڈی جاتے ہیں مگر ادھر جا کر معلوم ہوتا ہے کہ بات اب بہت آگے نکل چکی ہے۔

 

مزید پڑھیں: انٹر نیشنل ٹینس چیمپئن شپ ومبلڈن میں دلچسپ و عجیب واقعات

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+