حملے سے پہلے مجھے وارننگ د ی گئی ،میں نہ رکا تو حملہ کر کے میرے پاس موجود تمام ثبوت ختم کر دیے گئے ، ایاز امیر
- 05, جولائی , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : سینئر صحافی ایاز امیر نے حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کروئےجانے والے سیمینار میں پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ کے آگے کچھ سوالات رکھے جن میں سے چند سوالات تلخ بھی تھے ،مگر ایاز امیر کا کہنا تھا کہ میرا یقین ہے کہ پاکستان میں ریجیم چینج آپریشن ہوا ہے اور عمران خان کی حکومت کو غیر قانونی طریقے سے ہٹایا گیا ہے۔
نیوز ٹوڈے : ایاز امیر نے اپنے بیان میں عمران خان سے بھی سوالات کر ڈالے، کہا اگر آپ نے خود چیف آف آرمی اسٹاف کی مدت میں توسیع کی تو اب پچھتاوا کس بات کا ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ییہ بات معمول بن چکی ہے کہ جو وزیر اعظم کسی آرمی افسر کی مدت میں توسیع کرتا ہے تو اس کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
اس سیمینار کے بعد ایاز امیر پر ایک حملہ ہوا جس میں ان کو طبی طور پر نقصان اٹھانا پڑا اور یہ بات سوشل میڈیا کے کئی پلیٹ فارمز پر خوب وائرل ہو ئی، تاہم ایاز امیر کو کوئی سنجیدہ جانی نقصان نہیں ہوا مگر طبعیت بہتر ہوتے ہی ایاز امیر نے ایک اور تلخ بیان جاری کر دیا۔
ایاز امیر نے بتایا کہ مجھے ایک ادارے کے افسر کی کال آئی اور ہاتھ ہو لا رکھنے کو کہا گیا ،مگر میں نے ان کی بات ٹال دی اور عوام کے سامنے حقائق رکھنے کی کوشش کو جاری رکھا،ان کا کہنا تھا کہ کئی لوگو نے مجھ سے رابطے کیے مگر میں نے ان کی نہ سنی اور صحافت جاری رکھی مگر حملے کے بعد میے موبائل فون سے وہ نمبر اوروہ تمام پیغامات جو اداروں کے افسران کی طرف سے آئے تھے، ڈیلیٹ کر دیے گئے تا کہ میں مزید سوال نا اٹھا سکوں۔
مزید پڑھیں: بھارتی طیارے کی فنی خرابی کے باعث کراچی میں ایمر جنسی لینڈنگ
تبصرے