اٹک پولیس نے سینئر اینکرپرسن عمران ریاض خان کو گرفتار کر لیا
- 06, جولائی , 2022
بریکنگ نیوز ٹودے :(اسلام آبا د) اٹک پولیس نے سینئر صحافی اور اینکر پرسن عمران ریاض خان کو گرفتار کر لیا ہے، اٹک پولیس ذرائع کے مطابق اینکر عمران ریاض کو اُن کے خلاف درج ایف آئی آر کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔
نیوز ٹوڈے : پولیس کے مطابق عمران ریاض خان کے خلاف پنجاب کی حدود اٹک میں ایف آئی آر درج ہے، انہیں گرفتاری کے بعد پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا، جبکہ سینئر صحافی کو گرفتار کرنے کے لیے پنجاب سے بھی کئی ایس ایچ اوز اور پولیس ملازمین بھیجے گئے ۔
نیوزالرٹ ٹوڈے : وزیر قانون پنجاب ملک احمد خان نے ایک بیان کے ذریعے اٹک سے عمران ریاض کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے، اپنے بیان میں وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ عمران ریاض خان پر پنجاب میں مقدمات درج ہیں، انہیں پنجاب کی ہی حدود سے گرفتار کیا گیا، یہ تاثر غلط ہے کہ گرفتاری اسلام آباد سے عمل میں آئی ہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اس اقدام کی شدید مذمت کی گئی اور انہوں نے عدلیہ سے ان صحافیوں کے لیے انصاف کی اپیل بھی کر دی ہے ۔
خاص خبریں
-
امریکہ نے کیا گرفتار پاکستانی طالب علم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی جرم میں
-
طالبان حکومت نے دی ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قاتل کو سرعام سزاۓ موت
-
غزہ میں جنگی تباہ کاریوں کے دوران 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
-
روس ، یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اگر میں اس وقت صدر ہوتا تو یہ جنگ شروع ہی نہ ہوتی ٹرمپ
تازہ ترین

تبصرے