ریجیم چینج میں ملوث تمام کرداروں کے ثبوت موجود ہیں ، مجھے دیوار سے لگایا گیا تو تمام حقائق عوام کے سامنے آجائیں گے،عمران خان

بریکنگ نیوز ٹوڈے : سابق وزیر اعظم پاکستان اور تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے میڈیا سے گھتگو میں چند اہم اور  ضروری سوالات عوام اور پاکستان کے اداروں کے سامنے اٹھا دیے، جس میں انہوں نے قوم کو اپنے حق کے لیے کھڑے ہونے اور ظلم کے خلاف  ڈٹ کے لڑنے کی بھی تلقین کی ۔

 

نیوز ٹوڈے : عمران خان نے کہا کہ صحافیوں  اور تحریک انصاف کے سپوٹرز پر ایسے ظلم کر رہے ہیں جیسے  ہم پاکستان میں نہیں بلکہ مقبوضہ کشمیر یا فلسطین میں رہ رہے ہوں؟ ظلم اور  جبر سے زیادہ دیر تک  عوام کی زبان بند نہیں کرا سکتے، آج کل کا طبقہ زیادہ تر نوجوانوں کا ہے جو کہ اس ملک کے مستقبل کے لیے فکر مند ہیں ، اسی لیے وہ اپنے ملک کے اداروں سے سوال اٹھاتے ہیں ۔

 

عمران خان نے  پاکستان کی سپریم کورٹ  سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا ہم پاکستانیوں کے حقوق ختم ہو گئے ہیں؟ کیا ملک میں مارشل لا لگ چکا ہے؟ یہ کیسی جمہوریت ہے جس میں اختلاف رائے برداشت نہیں ہو سکتا؟

 

عمران خان  نے بتایا کہ درجنو ں صحافیوں کے  خلاف ڈھیروں مقدمات درج ہیں اور  حکومت کی جانب سے ان سب کی فیملیز کو بھی ہراساں کیا جا رہا ہے،عمران خان نے اپنے اس بیان میں چند صحافیوں کے نام بھی قوم کے  سامنے رکھے جن کو آج کل سنگین مسائل کا سامنا ہے ،ان میں ڈاکٹر معید پیر زادہ، صابر شاکر، ارشد شریف اور عمران ریاض خان کا نام شرِ فہرست ہے۔

 

عمران خان نے عوام کو بتایا کہ ان کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی گئی مگر ان کا کہنا تھا کہ ہم خوف میں آ کر پیچھے ہٹنے والوں میں سے نہیں ہیں، کپتان نے  بتایا کہ پاکستان میں ریجیم چینج آپریشن ہوا ہے جس میں ملکی اداروں نے اپنا کردار ادا کیا ہے، ہمارا قصور بس اتنا ہے کہ ہم لوگ سچ کی آواز بلند کر رہے ہیں مگر ا کے بدلے میں ہمیں ہراساں کیا جا رہا ہے اور دیوار کے ساتھ لگایا جا رہا ہے ،اگر مزید ظلم کیا گیا تو حقا ئق عوام کے سامنے لع کر آئیں گے، ہم نے خفییہ ویڈیو بنا رکھی ہے، ویڈیو میں ریجیم چینج میں ملوث تمام کرداروں کے ثبوتوں کے ساتھ نام موجود ہیں،مجھے کچھ ہوا تو ویڈیو منظرِ عام پر آجائے گی۔

 

مزید پڑھیں: اٹک پولیس نے سینئر اینکرپرسن عمران ریاض خان کو گرفتار کر لیا

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+