ظہیر سے دور ہونے کا سوچتی ہوں تو دل گھبراتا ہے ، ہمیں دور کرنے کی کوشش کی گئی تو انتہائی اقدام اٹھائوں گی،دعا زہرہ

بریکنگ نیوز ٹوڈے : کراچی سے لاہور آکر پسند کی شادی کرنے والی  لڑکی دعا زہرا نے بیان دیا کہ اگر ہمارے والدین میں سے کسی نے مداخلت کی یا ظہیر سے جدا کرنے کی کوشش کی تو انتہائی اقدام اٹھاؤں گی لیکن ظہیر کو چھوڑ کر کراچی نہیں جائوں گی۔

 

نیوز ٹوڈے : ایک انٹرویو میں دعا زہرا نے کہا کہ اگر میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کی بنیاد پر ظہیر سے الگ کیا گیا  تو میں کسی  بھی صورت  والدین کے پاس نہیں جانے والی ۔

 

دعا نے اپنے انٹر ویو میں انکشاف کیا کہ والدین چھوٹی چھوٹی باتوں پر مارتے پیٹتے تھے، والدین کے پاس گئی تو وہ یقینا مار دیں گے، اس کا کہنا تھا کہ دارالامان بھی نہیں جانا چاہتی ،  میں صرف اپنے شوہر ظہیر کے ساتھ ہی رہنا چاہتی ہوں جس کے ساتھ میں نے اپنی مرضی سے نکاح کیا ہے۔

 

دعا زہرا کا کہنا تھا کہ میں بالغ ہوں، میرا نکاح جائز ہے، ظہیر کے بغیر رہ ہی نہیں سکتی، ظہیر سے الگ ہونے کا سوچتی بھی ہوں تو دل گھبرانا شروع ہوجاتا ہے، اگر  ہمیں پھر بھی الگ کرنے کی کوشش کی گئی تو ذمہ دار ہم نہیں بلکہ آ پ لوگ ہوں گے۔

 

دعا زہرا نے اپنے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے نکاح کیا ہے کوئی گناہ نہیں کیا کہ عدالتوں میں ہمیں گھسیٹ رہے ہیں، میں چاہتی ہوں کہ اس کیس کو ختم کیا جائے اور ہمیں  اپنی مرضی کے مطابق سکون کی زندگی گزارنے دی جا ئے ۔

 

مزید پڑھیں: اٹک جیل سے رہائی کے بعد عمران ریاض خان کو چکوال کی پولیس نے حراست میں لے لیا

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+