لیجنڈ اداکار مصطفیٰ قریشی کی اہلیہ روبینہ قریشی انتقال کرگئیں

بریکنگ نیوز ٹوڈے : پاکستان کے لیجنڈ اداکار مصطفیٰ قریشی کی اہلیہ اورممتاز گلوکارہ  بلبل مہران روبینہ  قریشی جہانِ فانی سے  انتقال کرگئیں۔

 

نیوز ٹوڈے : روبینہ قریشی گزشتہ دو سال  سے کینسر  کے مرض میں میں مبتلا تھیں تاہم نیوز ٹوڈے کے ذرائع کے مطابق  اب ان کے انتقال کی تصدیق اہل خانہ کی جانب سے  کر دی گئی ہے ۔

 

اہل خانہ کے مطابق مرحومہ کی نمازجنازہ بعد نمازعصرعبداللہ شاہ غازی مزارکےاحاطے میں ادا کی جائے گی، جس میں ان کے قریبی عزیر  اور دوس احباب تعزیت کے لیے شرکت کریں گے ۔

 

نیوز ٹوڈے کے ذرائع کو معلوم ہوا کہ مرحومہ کی تدفین بھی عبداللہ شاہ غازی مزار کے احاطے میں کی جائےگی، ان کے لواحقین کا کہنا تھا کہ تمام لوگ ان کے جنازے میں شرکت کر کے ثوابِ دائر حاصل کریں ۔

 

مزید پڑھیں: کیا دانیہ ملک نے عدت توڑ دی ہے؟

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+