احمد شہزاد کا فلم انڈسٹری کو پیغام ، کہا مجھ پر فلم بنی تو بریڈ پِٹ کو میرا رول ملنا چاہیے

بریکنگ نیوز ٹوڈے : (لاہور) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق  اوپننگ بیٹسمین احمدشہزاد نے حال ہی میں ایک دلچسپ نوعیت کا بیان جاری کیا ،یوں تو احمد شہزاد کی ایک وجہ شہرت ان کی اسٹائلنگ بھی ہے اوراحمد شہزاد اپنی لُکس پرہمیشہ ہی خاص توجہ دیتے ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے سراہا جاتا ہے تو مخالفین کبھی طنز کےواربھی برسا دیتے ہیں۔

 

نیوز ٹوڈے : لیکن حالیہ انٹرویومیں سابق  کرکٹرکی ایک معصومانہ خواہش سوشل میڈیا پرمذاق کا باعث  اور صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔جیو نیوز کےاسپورٹس جرنلسٹ یحییٰ حسینی نے ٹوئٹرپراحمد شہزاد سے عید کے موقع پر لیے جانے والے انٹرویو کا ایک ویڈیو کلپ منظرِ عام پر شیئر کیا۔

 

 اس کلپ میں  میں ان سے پوچھا جارہا ہے کہ اگران کی زندگی پرفلم بنائی جائے تو وہ کسے یہ کردارادا کرتا دیکھنا چاہیں گے؟۔

 

احمد شہزاد نے لمحے کا انتظار کیے بغیرہولی وڈ کے ڈیشنگ ہیروبریڈ پٹ کا نام لے ڈالا جس پرنہ جانے کیوں میزبان بھی اپنی ہنسی نہ روک پائے۔اس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی رگ بھی یہ ویڈیو کلپ دیکھ کر پھڑک اٹھی جنہوں نے دلچسپ تبصروں میں اپنے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

 

 ایک شخص  نےتبصرہ کیا  کہ پہلے بریڈ پٹ سے تو پوچھ لیں وہ آپ کے ناکام کیریئر پر بننے والی فلم میں کام کرنا پسند بھی کریں گے یا نہیں،اس کے علاوہ بھی کئی لوگوں نے تجسس اور  حیرانی کا  اظہار کیا ۔

 

مزید پڑھیں: جانور ہلکا لینا ہو یا بھاری، جیب ہلکی نہیں ہونی چاہیے، مویشی منڈی میں مندی،خریدو فروخت کی صورتحال ٹھنڈی

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+