پاکستان کی پہلی خاتون کوہ پیماہ نائلہ کیانی نے کے ٹو سر کرنے کے لیے اپنی کوششوں کا آغاز کر دیا
- 19, جولائی , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : کے ٹو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بننے کا عزم لئے نائلہ کیانی نے اپنی پیش قدمی کا آغاز کردیا ہے اور کے ٹو کی جانب اپنا سفر شروع کر چکی ہیں۔ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کی اونچائی 8 ہزار 611 میٹر ہے۔
نیوز ٹوڈے : نیوز ٹوڈے کے ذرائع کے مطابق نائلہ کیانی دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے کیمپ ون پر پہنچ چکی ہیں۔ موسم کی صورتحال ٹھیک رہی تو وہ 22 جولائی تک کے ٹو سر کرسکتی ہیں۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : نائلہ کیانی دنیا کو 13 ویں بلند ترین چوٹی گاشر برم دوم سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کوہ پیمائوں کی بڑی تعداد موجود ہے جو کہ ہر سال اپنے شوق کے لیے کو ئی نہ کوئی بلند چوٹی سر کرتے ہیں مگر اب تاریخ میں پہلی بار پاکستان کی کسی خاتون نے یہ چوٹی سر کر کے خواتین کے لیے مثال قائم کر دی ہے۔
مزید پڑھیں: دنیا بھرمیں کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منا رہے ہیں
تبصرے