ظہیر احمد کسی گینگ کا حصہ نہیں ہے ، خاتون صحافی زُنیرہ ماہم کی رو رو کر دہائیاں

بریکنگ نیوز ٹوڈے : دعا زہرا اغواء کیس میں دعا کے شوہر ظہیر احمد کو شروع دن سے سپورٹ کرنے والی خاتون یو ٹیوبر  کا روتے ہوئے ایک  بیان  سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے ، کہیں  صارفین ان کے حق میں بیان دے رہے ہیں تو کہیں ان پر زور و شور سے طنز کیا جا رہا ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : خاتون صحافی زنیرہ ماہم بھی ظہیر احمد کے حق میں شروع دن سےبول رہی  ہیں، زنیرہ ماہم کے یوٹیوب پر بنائے گئے ویلاگز میں یہی کہنا ہے کہ دعا خود لاہور آئی، اُسے اغواء نہیں کیا گیا، ظہیر احمد اور دعا ایک دوسرے سے سچی محبت کرتے ہیں، دعا نے کوئی گنا ہ نہیں کیا۔ زنیرہ ماہم دعا زہرا کے والد اور اُن کا ساتھ دینے والے افراد کو ظالم سماج  کا حصہ ٹھہرا رہی ہیں ۔

 

اپنے ایک نئے ویلاگ میں زنیرہ ماہم  کا روتے ہوئے کہنا ہے کہ اس کیس میں ظہیر کو سپورٹ کرتے ہوئے انہوں نے اپنے کئی دوست کھو دیے ہیں کیوں کہ اُن سب کا ماننا ہے کہ وہ جھوٹ بول رہی ہیں اور دعا اس وقت ایک گینگ کے چنگل میں پھنسی ہوئی ہے جو اُسے مسلسل دھمکا رہا ہے ۔

 

خاتون یو ٹیوبر نے اپنی نئی ویڈیو میں دعویٰ کیا کہ  ظہیر احمد کا  کسی گینگ سے کو ئی تعلق نہیں ہے وہ ایک عام انسان ہے جس طرح ہم سب انسان ہیں ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : زنیرہ ماہم نے اپنے تازہ ویلاگ میں دعویٰ کیا ہے کہ یہ کیس ظہیر اور دعا ہی جیتیں گے کیوں کہ وہ حق اور سچ کی راہ پر ہیں،انہوں نے کہا کہ دعا نا بالغ نہیں ہے بلکہ   جو میڈیکل  رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی وہ جھوٹی ہے اور میڈیکل رپورٹ بنانے والی ٹیم پر دبائو ڈال کر یہ کام کروایا گیا ۔

 

مزید پڑھیں: دعا زہرہ کا عدالت میں انکشاف ،ظہیر سے تعلقات خوشگوار نہیں ر ہے ،مجھے گھر کی بجائے دارالامان بھیج دیا جائے

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+