دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے پر عالمی ادارہ صحت نےوارننگ جاری کر دی
- 21, جولائی , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے ،حال ہی میں اس تشویشناک اضافے پر عالمی ادارہ صحت نے انتباہ جاری کیا ہے۔
نیوز ٹوڈے : عالمی ادارہ کے مطابق دنیا بھر کے ممالک میں کورونا کے کیس بڑھ رہے ہیں۔ دنیا کو کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹس سے لڑنے کے لیے چوکنا رہنا ہو گا تب ہی اس پر قابو پانا آسان ہو گا ۔
کورونا کی اس بگڑتی صورتحال میں ایک اور وبا "منکی پاکس" دنیا میں نمودار ہو ئی جس سے کئی لوگ اثر انداز ہوئے ہیں ۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق 70 ممالک میں اب تک منکی پاکس کے 14 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
نیوز الرٹ ٹو ڈے: عالمی ادارہ صحت کے مطابق منکی پاکس وائرس سے اب تک افریقی ممالک میں 5 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ دیگر دوسرے ممالک میں کئی لوگ اس بیماری کی زد میں آ کر اثر انداز ہو ئے ۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس : 24 گھنٹوں کے دوران 236 افراد میں وائرس کی تصدیق
تبصرے