ملکی سیاست خطر ناک نہج پر ،اداروں کے خلاف پرو پیگینڈاعروج پر ، ن لیگی کارکنان کا ٹوئٹر پر جج صاحبان کے خلاف ٹرینڈ
- 25, جولائی , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : وزیر اعلیٰ کے انتخاب کی بعد دپٹی اسپیکر نے رولنگ دی اور اس رولنگ میں انہوں نے آئین ِ پاکستان کا حوالہ دیتے ہو ئے مسلم لیگ ق کے تمام دس ووٹ مسترد کر دیے جس کے باعث پرویز الٰہی کو شکست ہو ئی اور حمزہ شہباز وزیر اعلیٰ برقرار رہے ۔
نیوز ٹوڈے : مسلم لیگ ق کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کروائی گئی جس کی سماعت آج پانچ رکنی بیچ کرے گا،اس بینچ کی سربراہی جسٹس عمر عطا بندیال کریں گے ، مگر دوسری جانب کئی وکلاء کا کہنا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کی یہ رولنگ آئین پاکستان کی روح سے غلط ہے اور دوست مزاری نے جس قانوں کے تحت ق لیگ کے ووٹ مسترد کیے یہ پاکستان کے آئین میں موجود ہی نہیں ہے ، اس کے علاوہ سینئر قانون دان اور تجزیہ کاروں نے بھی واضح کیا کہ مسلم لیگ ن یہ کیس عدالت میں ہار جا ئے گی ۔
نیوز الرٹ ٹوڈ ے :مسلم لیگ ن کی جانب سے اس وقت عدالت عالیہ کے جج صاحبان کے خلاف پروپیگینڈا کیا جا رہا ہے اور سوشل میڈیا کے کئی اکائونٹس یہ کام سر انجام دے رہے ہیں،یاد رہے کہ ٹوئٹر بھی عدالت اور ججز کے خلاف ٹرینڈز چلائے جا رہے ہیں اور ان کے خلاف ناپاک زبان کے استعمال کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے ۔
مزید پڑھیں: ظہیر احمد کسی گینگ کا حصہ نہیں ہے ، خاتون صحافی زُنیرہ ماہم کی رو رو کر دہائیاں
تبصرے