عدالتی حکم پر دعا زہرہ کو کراچی کے چائلڈ پروٹیکشن بیورو منتقل کر دیا گیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے:(کراچی) عدالت کے حکم پر دعا زہرا کو کراچی منتقل کر دیا گیا،گزشتہ روز لاہور کی مقامی عدالت نے دعا زہرا کو کراچی بھیجنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد دعا زہرا کو چائلڈپروٹیکشن بیورو میں  رہائش دی گئی ، جوڈیشل مجسٹریٹ رضوان احمد کی عدالت نے دعا زہرا کو کراچی بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

 

نیوز ٹوڈے : دعا زہرا کو یکم اگست کو متعلقہ کورٹ میں پیش کیاجائیگا ذرائع کے مطابق چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے کہا کہ دعا زہرا کو فل پروف سیکورٹی اور  بہترین حفاظتی انتظامات میں رکھا جائے گا جس پر پولیس اور دیگر اداروں نے اعتماد کا اظہار کیا ۔

 

 مدعی مقدمہ اور دعا کے والد  مہدی کاظمی کے وکلا احمد شیر اور فہد صدیقی عدالت میں پیش ہوئے اور عمر کے تعین کے لیے تیسرے میڈیکل ٹیسٹ کی درخواست پرمدعی کے وکیل نے  عدالت کے سامنے اعتراض  اٹھایا ۔

 

بریکنگ نیوز ٹوڈے : واضح رہے کہ وکیل احمد شیر جٹ نے کہا کہ ہائیکورٹ کا ڈویژن بنچ اس پر فیصلہ دے چکا ہے ، سندھ ہائی کورٹ نے دعا زہرا کو شیلٹر ہوم کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ دعا کو کراچی منتقل کرنے میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں ہے لہٰذا  بچی کو جلد از جلد کراچی منتقل کیا جا ئے ، عدالت کی جانب سے ریمارکس دیے کہ دعا  اس کیس کا اہم کردار ہے لہٰذا اس کا کراچی میں ہونا ضروری ہے ۔

 

 عدالت نے بیان  میں کہا تھا کہ بظاہر دعا زہرا اپنے شوہرکے ساتھ بھی ناخوش ہے اور ساتھ رہنا نہیں چاہتی جبکہ وہ والدین سے بھی خوفزدہ ہے اس لیے اس کا شیلٹر ہوم میں رہنا  ہی تمام لوگوں کے لیے مناسب ہے ۔

 

مزید پڑھیں : ملکی سیاست خطر ناک نہج پر ،اداروں کے خلاف پرو پیگینڈاعروج پر ، ن لیگی کارکنان کا ٹوئٹر پر جج صاحبان کے خلاف ٹرینڈ

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+