شہباز شریف کی ملکی اداروں کو وارننگ
- 29, جولائی , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : (اسلام آباد )وزیراعظم شہباز شریف نے بیان دیا کہ جمہوری نظا م اور جمہوریت کے لئے تمام اداروں کا اپنی آئینی حدود میں کام کرنا ضروری ہے،سیاسی رہنمائوں کو اختیار دے کر عوام کے لیے کام کرنے دیں ورنہ ہم اس بات کو لے کر بحث کرتے رہیں گے لیکن ک بھی ترقی نہیں کر پائیں گے نہ ہی کسی منزل پر پہنچ سکیں گے ۔
نیوز ٹوڈے : سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہباز شریف نے کہا کہ جمہوری نظام کے بہترین انداز میں کام کرتے رہنے کے لئے ضروری ہے کہ تمام ملکی ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کریں،سیاست کسی کے زور سے نہیں بلکہ جمہوری نظام اور رواداری سے کی جاتی ہے ۔
نیوز الرٹ ٹوڈ ے:وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے اپنا مئوقف بتایا کہ کل قومی اسمبلی میں میری تقریر کا اصل مقصد بھی اسی معاملے کو واضح کرنا تھا، انہوں نے کہا کہ اس بات کو سمجھے بغیر ہم ترقی نہیں کر سکتے نہ ہی معیشت سنبھال سکتے ہیں،بس اسی طرح نظام چلتا رہے گا ۔
مزید پڑھیں: عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، عمر ایوب نے عمران خان کے لیے سیکیورٹی کی درخواست کر دی
تبصرے