سیالکوٹ : بھارت کی جانب سے ریلہ چھوڑنے پر دریائے چناب میں سیلاب آگیا
- 29, جولائی , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : بھارت کے ریلہ چھوڑنے پر سیالکوٹ کے قریب دریائے چناب میں سیلابی صورتِ حال پیدا ہو چکی ہے ،حکام نے ارد گرد کے رہائشی اور دیگر محکموں کو اس سے آگاہ کر دیا ہے۔
نیوز ٹوڈے : محکمۂ انہار نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے کہ بھارت کی جانب سے گزشتہ روز 2 لاکھ 25 ہزار 836 کیوسک کا ایک ریلہ چھوڑا گیا تھا، جس کے باعث دریائے چناب میں نچلے درجے کا سیلاب رونما ہونے کا ممکنہ امکان ہے ، حکام نے بتایا ہے کہ ہیڈ مرالہ پر پانی کی سطح 1 لاکھ 18 ہزار 754 کیوسک ریکارڈ کی گئی جبکہ دوسری جانب پانی کا اخراج صرف 1 لاکھ 3 ہزار 454 کیوسک ہے جس کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : محکمۂ انہار کی رپورٹس کے مطابق بھارت کی جانب سے آج شام 3 لاکھ کیوسک کا ایک اور ریلہ چھوڑا جائے گا جس سے صورتحال مزید بڑھ سکتی ہے ، بھارت کی جانب سے چھوڑے جانے والے اس نئے ریلے کے پیشِ نظر دریائے چناب اور دیگر علاقوں میں حکام کی جانب سے ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: شہباز شریف کی ملکی اداروں کو وارننگ
تبصرے