موت کے دیوتا یعنی وکٹر بوٹ کی رہائ کی خبر نے پوری دنیا کو چونکا دیا
- 01, اگست , 2022
روس یوکرین جنگ میں پیوٹن بہت جلد ایک ایسا مہرہ آزمانے جا رہے ہیں جس کو دنیا موت کا دیوتا اور موت کا سوداگر مانتی ہے وہ نام وکٹر بوٹ کا ہے جو کہ امریکہ کے خلاف منصوبہ بندی کے جرم میں امریکہ کی جیل میں ہے روس کا یہ قیدی پچھلے 25 سال سے امریکہ کی جیل میں سزا کاٹ رہا ہے ۔
پچھلے پانچ مہینوں سے جاری جنگ میں یہ ایک ایسی چونکا دینے والی خبر ہے جو بین الاقوامی میڈیا کیلیے اور خصوصاً امریکی اخباروں کی سب سے بڑی سرخی بن چکی ہے بین الاقوامی میڈیا کے مطابق روس اور امریکہ جنگ کے دوران قیدیوں کی رہائ کا سمجھوتہ کریں گے ۔
امریکی حکومت نے قیدیوں کے تبادلے کا منصوبہ خود روس کی حکومت کے سامنے پیش کیا امریکہ کے وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن نے ایک اجلاس کے دوران یہ تجویز پیش کی کہ اگر روس امریکہ کے قیدیوں کو رہا کر دے تو بدلے میں امریکہ بھی روس کے ان قیدیوں کو رہا کر دے گا جو لمبے عرصے سے امریکہ کی جیل میں قید ہیں ۔
دراصل برٹنی گرائنر امریکہ کی وومن نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سٹار اور باسکٹ بال کھلاڑی ہیں اور انہیں ڈرگز رکھنے کے جرم میں ماسکو ایئر پورٹ سے فروری 2022ء میں گرفتار کیا گیا تھا جبکہ پال ولن 2018 ء سے روس کی جیل میں قید ہیں پال کو روس کے خلاف جاسوسی کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا ۔
امریکہ کی حکومت نے ان دونوں قیدیوں کے بدلے وکٹر بوٹ کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے اور یہ خبر پوری دنیا کیلیے اس لیے بھی چونکا دینے والی ہے کیونکہ پوری دنیا یہ جانتی ہے کہ روس نے ہمیشہ وکٹر بوٹ کی سزا پر انگلی اٹھائ ہے اور اسے رہا کرنے کا مطالبہ بھی کئ دفعہ کیا ہے لیکن امریکی حکومت نے روس کے اس مطالبے کو ہمیشہ ان سنا کر دیا ۔
اب امریکہ نے خود ہی وکٹر بوٹ کی رہائ پر بات کی ہے تو یہ خبر روس سمیت پوری دنیا کیلیے چونکا دینے والی ہے اور اگر یہ خبر سچ ثابت ہو گئ تو یوکرین کو تباہ کرنے کیلیے کافی ہو گی کیونکہ پہلے ہی رمضان قادروف نے یوکرین کی ناک میں دم کر رکھا ہے ۔
تبصرے