وزیر اعظم شہباز شریف سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے لیے کوئٹہ پہنچ گئے ،دوسری جانب پاک فوج کی بھی امدادی کاروائیاں جار ی
- 01, اگست , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : وزیرِ اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کوئٹہ پہنچ گئے جبکہ وفاقی وزراء بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں ۔
نیوز ٹوڈے : کوئٹہ پہنچنے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کا وزیرِ اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو، وزراء اور اراکینِ صوبائی اسمبلی نے استقبال کیا،جبکہ بلوچستان کے دیگر وزراء بھی اس وفد میں شامل تھے ، وزیرِاعظم شہباز شریف کو ایئر پورٹ پر چیف سیکریٹری بلوچستان نے سیلاب کی صورتِ حال سے آگاہ کیا۔
شہباز شریف آج بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کے جائزے اور متاثرین کی مدد کے لیے جا ئیں گے ، ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم خشنوب اور قلعہ سیف اللہ میں سیلاب زدگان کے لیے بنائی گئی خیمہ بستی کا دورہ بھی کریں گے اور صورتحال کا جائزہ لیں گے ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : اس کے بعد وزیرِ اعظم شہباز شریف چمن میں سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے اور مقامی لوگوں سے ملاقات بھی کریں گے تا کہ ان کی مدد کو ہر صورت یقینی بنایا جا ئے ۔
دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کی رپورٹ جاری کر دی ہے پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خوراک کے 20 ہزار 187 پیکٹس تقسیم کیے گئے۔
واضح رہے کہ پاک فوج بھی اس آفت میں دیگر آپریشن کر کے لوگوں تک کھانا اور دیگر سامان پہنچا رہی ہے ۔
مزید پڑھیں : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکہ سے یمف پر دباؤ ڈالنے کی درخواست کر دی
خاص خبریں
-
عمران خان کو کب رہا کیا جائے گا؟ فیصل واوڈا اور لطیف کھوسہ کا ایک دوسرے کو چیلنج
-
شمالی اسرائیل پر حزب اللہ کے راکٹ حملےمیں ایک خاتون ہلاک ، 6 افراد زخمی
-
بھارتی کالج میں طالب علموں نے ڈانٹ کا بدلہ لینے کیلیے خاتون ٹیچر کی کرسی کے نیچے بم نصب کر دیا
-
جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج پر حزب للہ کا ڈرون حملہ
تازہ ترین
-
عمران خان کو کب رہا کیا جائے گا؟ فیصل واوڈا اور لطیف کھوسہ کا ایک دوسرے کو چیلنج
-
شمالی اسرائیل پر حزب اللہ کے راکٹ حملےمیں ایک خاتون ہلاک ، 6 افراد زخمی
-
بھارتی کالج میں طالب علموں نے ڈانٹ کا بدلہ لینے کیلیے خاتون ٹیچر کی کرسی کے نیچے بم نصب کر دیا
-
جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج پر حزب للہ کا ڈرون حملہ
تبصرے