21 ؍گریڈ کے افسر ڈاکٹر اسرار حسین کے خلاف انسانی اسمگلنگ،کرپشن اورسفارتخانوں پر اثر انداز ہونے کا الزام ،جانئے خبر کی تفصیل۔۔

بریکنگ نیوز ٹوڈے : (کراچی) رواں سال مارچ کے مہینے میں ایک اعلیٰ سطح کے پاکستانی سفارت کار پرانسانی اسمگلنگ جیسے سنگین  جرم کا الزام لگایا گیا ۔ ان کیخلاف یہ شکایت سابق سرکاری ملازم نے کی جو اب خود ریٹائر ہو کر نجی کام میں مصروف ہیں ۔

 

نیوز ٹوڈے : اپنی شکایت میں اس سابق افسر نے جو دستاویزات منسلک کی ہیں اُن میں مختلف ای میلز اور سفارتی مراسلے  شامل ہیں جو انہوں نے مختلف سفارت خانوں کو بطور ادائیگی کے ثبوت پیش کیے۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : واضح رہے کہ یہ اسکینڈل 21؍ گریڈ کے افسر ڈاکٹر اسرار حسین کے گرد گھومتا ہے۔ جس وقت ان کیخلاف شکایت موصول ہوئی اس وقت وہ  یورپی ممالک کے لیے ایڈیشنل سیکرٹری کے عہدے پر فائز تھے ۔

 

یہ معاملہ اُن کی جانب سے اسلام آباد میں قائم یورپی سفارت خانوں پر اثر انداز ہو کر انہیں پاکستانیوں کو ویزا جاری کرنے کے متعلق ہے۔ انہوں نے مبینہ طور پر کم از کم 11؍ افراد کو اسپین بھجوایا، اس کے علاو ہ ان پر رشوت لے کر اور دے کر سفارتخانوں پر اثر انداز ہونے کا بھی الزام ہے ۔

 

مزید پڑھیں: ٹیکس فراڈ الزام : گلوکارہ شکیرا کو اسپین کی جانب سے 8 سال قید کی سزا کا مطالبہ

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+