پاکستان میں کورونا وائرس بڑھنے لگا، ملک بھر میں 789 کیسز رپورٹ جبکہ 4 افراد جان کی بازی ہار گئے
- 04, اگست , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : پاکستان کے بیشتر علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وائرس نے مزید چار مریضوں کی جان لے لی ہے جبکہ ملک بھر سے متعدد کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں ۔
نیوز ٹوڈے : پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 52 ویں نمبر پر موجود ہے،جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 63 فیصد تک دیکھی گئی ہے ۔
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 789 افراد میں کورونا وائرس رپورٹ ہوا ہے، دوسری جانب زیرِ علاج 160 مریضوں کی حالت غیر معمولی بتائی جا رہی ہے ۔
واضح رہے کہ نیوز ٹوڈے کی رپورٹس کے مطابق پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 503 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 57 ہزار 134 تک پہنچ چکی ہے ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے:یاد رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 21 ہزار 741 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 96 لاکھ 51 ہزار 477 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
مزید پڑھیں : پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلائو بڑھنے لگا ، 24 گھنٹوں میں 7 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے
خاص خبریں
-
ٹرمپ نے کیا اعلان "غزہ امن منصوبے" کے دوسرے مرحلے کے نفاذکا
-
امریکہ نے کیا گرفتار پاکستانی طالب علم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی جرم میں
-
طالبان حکومت نے دی ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قاتل کو سرعام سزاۓ موت
-
غزہ میں جنگی تباہ کاریوں کے دوران 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
تازہ ترین

تبصرے