اے آر وائی کے ہیڈ آف نیوز عماد یوسف کی گرفتاری پر ملک بھر کے پریس کلبز کا احتجاج کا اعلان

بریکنگ نیوز ٹوڈے : (کراچی ) اے آر وائی کے ہیڈ آف نیوز عماد یوسف کی کراچی سے گرفتاری کے بعد کراچی پریس کلب کے صدر اور سینئر صحافی فاضل جمیلی نے کہا ہے کہ عماد یوسف کو رہا نہ کیا گیا تو ملک بھر کے پریس کلب احتجاج کریں گے اور  حکومت  کے اس اقدام کے خلاف  آواز اٹھائیں گے ۔

 

نیوز ٹوڈے : تفصیلات کے مطابق اے آر وائی کے ہیڈ آف نیوز عماد یوسف کی کراچی سے گرفتاری کے بعد کراچی پریس کلب کے صدر اور سینیئر صحافی فاضل جمیلی کا کہنا ہے کہ عماد یوسف کی گرفتاری کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

 

صدر کراچی پریس کلب کا کہنا ہے کہ عماد یوسف کو اہل خانہ کے سامنے گرفتار کیا گیا یہ تکلیف دہ ہے، صحافی برادری اس اقدام کو قبول نہیں کرے گی، فاشسٹ حکومت کے خلاف آواز  اٹھانا اب  ہر ایک پر فرض ہو چکا ہے ۔

 

نیوز الر ٹ ٹوڈے : واضح رہے کہ آج متعدد پولیس اہلکار اور سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد عماد یوسف کے گھر میں زبردستی داخل ہوئے، گھر کے اندورنی دروازے کو توڑا ، توڑ  پھوڑ کی اور ان کو گرفتار کر کے لے گئے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ 15 سے زائد افراد نے رات گئے عماد یوسف کے گھر پر چھاپہ مارا، سادہ لباس افراد کے علاوہ پولیس اہلکار  بھی اس واردات  میں شامل تھے۔

 

مزید پڑھیں: غداری کے مقدمے میں گرفتار شہباز گل کا مخالفین کو پیغام

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+