فرحت شہزادی کا نام بگاڑنے پر عطاء تارڑ کو قانونی نوٹس جاری کر دیا گیا
- 11, اگست , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : خاتون اول کی دوست فرحت شہزادی عرف فرح خان کا نام بگاڑنے کے الزام پر رہنما مسلم لیگ (ن) عطاء اللّٰہ تارڑ کو قانونی نوٹس جاری کردیا گیا۔
نیوز ٹوڈے : فرحت شہزادی کی طرف سے نوٹس میں عطاء تارڑ کو معافی کے لیے 7 روز کا وقت دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل نوٹس کے مطابق عطاء تارڑ نے پچھلے نوٹس کے جواب میں اعتراف کیا کہ انہوں نے نام بگاڑا۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : قانونی نوٹس میں کہا گیا کہ عطاء تارڑ فرحت شہزادی کا مسلسل نام بگاڑ رہے ہیں، ان کے اس عمل سے فرحت شہزادی کی شہرت متاثر ہورہی ہے۔
نوٹس میں مزید کہا گیا کہ عطا تارڑ 7 روز میں معافی مانگیں ورنہ ان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ عدالت میں دائر کیاجائے گا۔
واضح رہے کہ ن لیگ کے ارکان کی طرف سے الزام لگایا جاتا ہے کہ فرحت شہزادی نے اپنے شوہر جمیل گجر کے ساتھ مل کر کرپشن کی اور لاہور میں اپنی مرضی کے مطابق اسسٹنٹ کسمشنر اور ڈپٹی کمشنر تعینات کیے ۔
مزید پڑھیں : اے آر وائی نیوز کے مالک سلمان اقبال اور اینکر پرسن ارشد شریف کے وارنٹ جاری
تبصرے