کیا پی ٹی آئی ارکان نے شہباز گل کا بیانیہ مسترد کر دیا ؟

بریکنگ نیوز ٹوڈے : اسلام آباد :تحریک انصاف کےمرکزی سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے  حال ہی میں شہباز گل  کے بیانیے سے متعلق ایک بیان دیا جس کے بعد ملک بھر میں دیگر قسم کی قیاس آرائیاں لگائی جا رہی ہیں ۔

 

نیوز ٹوڈے : میڈیا کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے فوادچوہدری کا کہناتھاکہ ہر انسان کی اپنی  ایک رائے ہو تی ہے،اور آزادی رائے کے مطابق ہر دوسرے فرد پر اس کی رائے کا احترام کرنا فرض ہے ۔انہوں نے کہا کہ  شہباز گل  ایک محب وطن انسان ہیں،انہوں نے بیان واپس لے لیا ہے لہٰذا  بیان واپس لینے پر  ان کو معاف کر دینا چاہیے ۔

 

 نیوز الرٹ ٹوڈے : اسلام آبادمیں  ایک پریس کانفرنس کے دوران فوادچوہدری نے کہاکہ پاکستان کی  موجودہ کابینہ اپنی حرکتوں کی بدولت پاکستان میں باہر نکلنے کے قابل نہیں،عوام ان کا بیانیہ مسترد کر چکی ہے ،لہٰذاپاکستان میں عوام کی مرضی کی حکومت ہی چلے گی۔

 

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کے مستقبل کے فیصلے خود پاکستانی عوام ہی کرے گی ، ہم پر دبائو ، زور اور جبر سے کہا جاتا ہے کہ ان کی حکومت کو تسلیم کرو مگر ہم اس امپورٹڈ حکومت کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے ۔

 

اس کے بر عکس  پاکستان تحریک انصاف کے دوسرے رہنماء بھی  شہباز گل کا بیانیہ مسترد کر رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ یہ نظریہ ان کا اپنا نظریہ ہے ،ہماری کو ئی پالیسی  پاکستان یا  پاکستان کے کسی ادارے کے خلاف نہیں ۔

 

مزید پڑھیں : فرحت شہزادی کا نام بگاڑنے پر عطاء تارڑ کو قانونی نوٹس جاری کر دیا گیا

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+