پاکستان میں آئندہ برس فائیو جی ٹیکنالوجی فراہم کرنے کا اعلان

بریکنگ نیوز ٹوڈے : اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے  ٹیکنالوجی سے متعلق حال ہی میں ایک بیان جاری کیا ،انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی آئندہ سال فراہم کر دی جائے گی۔

 

نیوز ٹوڈے : سید امین الحق نے اس بات کا اعلان ملاقات کیلئے آئے ہوئے آئی ٹی ٹیکنالوجی کمپنی ایریکسن کے ہیڈ آف گلوبل کسٹمر ایکو نیلسن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 

امین الحق  نے بیان دیا  کہ پاکستان کے  آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کےوافر مواقع موجود ہیں،انہوں نے کہا کہ  خواتین کو بااختیار بنانے اور نوجوانوں کو آئی ٹی کے اہم شعبوں میں تربیت کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔

 

 نیوز الرٹ ٹوڈے : انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شہریوں کو جدید اور تیز ترین ڈیٹا ٹرانسفر ٹیکنالوجی فائیو جی مہیا کرنے  کی تیاریاں مکمل ہیں ،انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ برس میں مکمل طور پر فائیو جی کا آغاز کر دیا جا ئے گا ۔

 

مزید پڑھیں : چین نے ایسی تکنیک تیار کی ہے جس سے انسانی دماغ سے لے کر فوجی راڈار تک کنٹرول ہو سکے گا

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+