پاکستان نے معاشی اورسماجی سطح پر شاندار ترقی کا مظاہرہ کیا ہے،روسی صدر ولادمیر پیوٹن بھی پاکستان کے معترف

بریکنگ نیوز ٹوڈے : روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے پاکستان  کے  صدر اور وزیراعظم کے نام پیغام  جاری کیا ،اس بیان میں پیوٹن نے دونوں شخصیات کو  یوم آزادی کی مبارکباد  پیش کی ۔

 

نیوز ٹوڈے : روسی صدر  ولادمیر پیوٹن کا کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ پاکستان نے معاشی اور سماجی سطح پر  شاندار کامیابی حاصل کی اور عزت کا مقام پایا،  انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کاوشیں  قابل ذکر ہے۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : روسی صدر نے باہمی  روابط کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مشترکہ کاوشوں سے دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امن و استحکام کو مضبوط کیا جاسکتا ہے۔

 

واضح رہے کہ یہ بیان انہوں نے پاکستان کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے دیا،  دوسری جانب  سا بق وزیر اعظم  پاکستان عمران خان کے روس کے دورے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں مثبت پیش رفت واقع ہو ئی ہے ۔

 

مزید پڑھیں  : یو ایس ایڈ پاکستان اکو ایک لاکھ ڈالر کی امداد فراہم کرے گا

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+