سندھ بھر میں بلدیاتی انتخابات 28 اگست کو ہی ہونگے ،سپریم کورٹ نے حتمی فیصلہ سنا دیا
- 17, اگست , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : سپریم کورٹ نے سندھ میں حلقہ بندیوں کے خلاف ایم کیو ایم کی درخواست نمٹا کر بلدیاتی انتخابات سے متعلق حتمی فیصلہ سنا دیا ہے ، صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ 28 اگست کو ہی منعقد ہو گی ۔
نیوز ٹوڈے : حلقہ بندیوں کیخلاف ایم کیو ایم کی درخواست کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی ، جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ حقائق کا تعین ہونے پر ہی قانونی نکات عدالتوں میں اٹھائے جاسکتے ہیں۔
ریمارکس میں کہا گیا کہ کوئی بھی آئینی عدالت حقائق کے درست تعین کے بغیرفیصلہ نہیں کرسکتی۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : چیف جسٹس نے بیان دیا کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات 26 جون سے شروع ہوچکے ہیں، لہِذا انتخابات کا دوسرا مرحلہ بھی بروقت شروع کروا کر بلدیاتی انتخابات مکمل کیے جا ئیں ۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ امید نہ رکھیں کہ آئینی معاملے پر یونہی فیصلہ دے دیں گے، کورٹ تمام فیصلے قانونی نکات کو مد نظر رکھ کر ہی دے گی۔
قانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کے اس فیصلے کے بعد تمام رکاوٹیں دور ہو جانی چاہیں تاکہ بروقت انتخابات کو یقینی بنایا جائے ۔
مزید پڑھیں : ممنوعہ فنڈنگ کیس : ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کی مزید 5 متنازع کمپنیوں کی تفصیلات حاصل کر لیں
تبصرے