پی ٹی آئی ارکان کے خلاف مقدمات درج ،عمران خان کی گرفتاری کا امکان،عوام کا ملک بھر میں احتجاج جاری

بریکنگ نیوز ٹوڈے : پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت عمران خان کو گرفتار کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : وائس چیئر مین تحریک انصاف شاہ محمودقریشی  نے بیان دیاکہ حکمران عمران خان کی عوامی مقبولیت سے گھبرا گئے ہیں۔ حکومت نے یہ حرکت کی تو ملک کے سیاسی استحکام کو شدید نقصانات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

 

راولپنڈی میں عمران خان کے جلسے کے بعد اسلام آباد  کی آب و ہوا کچھ بدلتی نظر آ رہی ہے ،واضح رہے کہ عمران خان کی تقریر نہ صرف ٹی وی چینلز پر بند کی گئی بلکہ انٹرنیٹ پلیٹ فارمز مثلاً یو ٹیوب  پر بھی ان کو بین کر دیا گیا ۔

 

پی ٹی آئی  ارکان اور ان کے اتحا دیوں کا کہنا ہے  کہ ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پرانسانی حقوق کی تنظیمیں کیوں خاموش ہیں؟دوسری جانب صحافیوں کا کہنا ہے کہ آزادی اظہار رائے کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : اس صورتحال کے پیش نظر عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالہ کی طرف جانے والے راستے کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے ۔ پولیس نے خار دار تار لگا کر راستہ بند کرکے غیر متعلقہ افراد کو بنی گالہ جانے سےروک دیا ہے۔سینکڑوں کی تعداد میں  پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان  نہ صرف  بنی گالہ بلکہ ملک کے بیشتر مقامات پر احتجاج کے لیے  پہنچ چکے ہیں،کارکنان کا کہنا  ہے کہ عمران خان کی حفاظت کی ذمہ داری ہمارے پاس  ہے  اور ہماری موجودگی میں  ان کو کوئی ہاتھ نہیں لگا سکتا ۔

 

یاد رہے کہ اسلام آباد پولیس عمران خان کیخلاف سرکاری مدعیت میں دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرچکی ہے ۔

 

ملک میں جاری سیاسی صورتحال پر  تجزیہ کاروں اور  ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے عمران خان کو گرفتار  کیا تو ملک میں افرا تفری پھیل سکتی ہے جس کا نقصان خود حکومت کو ہی اٹھانا پڑے گا۔

 

مزید پڑھیں : لاہور جوڈیشل مجسٹریٹ نے 12 ن لیگی رہنمائوں کے گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیے،عطا تارڑ اور رانا مشہود بھی فہرست میں شامل

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+