ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز ایک مرتبہ پھر متاثر،صارفین کو مشکلات کا سامنا،کئی کاروبار بھی تنزلی کا شکار
- 23, اگست , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر متاثر ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
نیوز ٹوڈے : اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد سمیت اہم شہروں میں صارفین کو انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے پرغیر معمولی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
نیوز ٹوڈے کی رپورٹس کے مطابق پی ٹی سی ایل نیٹ ورک میں فنی خرابی سے سروس متاثر ہوئی اور ایک ہفتے میں یہ دوسری بار ملک بھر میں انٹرنیٹ کا بڑا بریک ڈاؤن ہو چکا ہے ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : پی ٹی سی ایل کے ترجمان کے مطابق شمالی اور سینٹرل ریجن میں پی ٹی سی ایل کی سروس متاثر ہے، ٹیمیں سروسز کو ترجیحی بنیادوں پر بحال کرنے میں مصروف ہیں اور جلد ہی اس کو دوبارہ بحال کر دیا جا ئے گا ۔
واضح رہے کہ 19 اگست کو بھی پی ٹی سی ایل کے ٹرانسمیشن سسٹم میں فنی خرابی پیدا ہوئی اور ملک بھر میں کئی دیر کے لیے انٹر نیٹ سروس معطل رہی جس کے بعد کئی کاروبار ی لوگوں اور صارفین کو مشکلات کے ساتھ ساتھ نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑا۔
مزید پڑھیں : موٹر وے پولیس کا بڑا اقدام،ٹریکر سسٹم کے ذریعے بسوں کی نگرانی شروع
خاص خبریں
-
امریکہ نے کیا گرفتار پاکستانی طالب علم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی جرم میں
-
طالبان حکومت نے دی ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قاتل کو سرعام سزاۓ موت
-
غزہ میں جنگی تباہ کاریوں کے دوران 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
-
روس ، یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اگر میں اس وقت صدر ہوتا تو یہ جنگ شروع ہی نہ ہوتی ٹرمپ
تازہ ترین

تبصرے