سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ،فی تولہ سونے کی قیمت 1200 روپے بڑھ گئی

بریکنگ نیوز ٹوڈے : آج ملک  بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔ 

 

نیوز ٹوڈے : پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونےکی قیمت ایک لاکھ 47 ہزار 100 روپے ہوگئی  ہے۔ 

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : 10 گرام سونےکی قیمت  1029 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 26 ہزار 115 روپے پر جا پہنچی  ہے۔

 

واضح رہے کہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی نئی قیمت 18 ڈالر بڑھ کر 1764 ڈالر فی اونس ہو چکی ہے ۔

 

دوسری جانب عوام کا بھی اس اضافے پر شدید رد عمل آیا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ ایک طرف حکومت مہنگائی بڑھائی جا رہی  ہے اور دوسری طرف تاجروں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے ۔

 

پاکستان کی معیشت اس وقت زبو حالی کا شکار ہے اور غریب عوام اس دور میں پس رہی ہے ،جبکہ حکومت کی جانب سے یقین دہانی کروائی جا رہی ہے کہ  آئی ایم ایف سے معاہدے  کے بعد مشکلات ختم ہو جائیں گے اور معیشت بھی مستحکم ہو جا ئے گی ۔

 

مزید پڑ ھیں : امریکی ڈالر کی ایک مرتبہ پھر اونچی اڑان ، اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر 223 روپے کا ہو گیا

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+