بھارت میں سنگدل والدین نے وقت پر کھانا نہ بنانے پر اپنی 12 سالہ بیٹی کا قتل کر دیا
- 01, ستمبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : بھارت میں ظلم کا ایک بھیانک واقع پیش آیا جہاں سنگدل والدین نے وقت پر کھانا نہ بنانے پر اپنی 12 سالہ بیٹی کو قتل کردیا۔
نیوز ٹوڈے: بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں پیش آیا۔
نیوز ٹوڈے کی رپورٹس کے مطابق بیٹی کو قتل کرنے کے بعد والدین نے اسے جنگل میں دفن کردیا جبکہ پولیس کے سامنے اپنی بیٹی کی گمشدگی کی رپورٹ جمع کروائی، تاہم پولیس نے تفتیش کے بعدماں باپ کو حراست میں لے لیا ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : واضح رہے کہ پولیس کی حراست میں والدین نے اعتراف کیا کہ انہوں نے غصے میں اپنی بیٹی کو قتل کیا ہے۔
انہوں نے اعتراد کرتے ہو ئے یہ بھی کہا کہ وہ وقت پر کھانا نہ بنا سکی اور نہ ہی مویشیوں کو چارہ دے سکی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ والد نے بیٹی کو پہلے چھڑی سے پیٹا اور جب وہ بےہوش ہوکر گری تو پھر اس کے سر پر بھاری پتھر پھینک دیا جس کی بدولت اس کی موت واقع ہوئی جبکہ والدہ اس وقت گھر میں ہی موجود تھی۔
مزید پڑ ھیں: کراچی: پولیس ہیڈ کوارٹر میں دھماکے سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق اور 2 افراد زخمی
خاص خبریں
-
ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی
-
وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب بھر میں سرکاری زمینوں پر قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کا حکم دے دیا
-
کوئی کہے آگ لگاؤ، بم پھینکو، کسی کی فریب میں مت آنا، مریم نواز کا طلبہ کو مشورہ
-
چیئرمین پی سی بی نے قذافی سٹیڈیم کو 25 جنوری تک مکمل کرنے کی ہدایت کر دی
تازہ ترین

تبصرے