پاک فضائیہ نے یوم دفاع کے لیے مختصر دستاویزی فلم ریلیز کر دی

بریکنگ نیوز ٹوڈے : پاک فضائیہ نے یومِ دفاع کے لیے مختصر دستاویزی فلم ریلیز کردی ہے، جس میں 1965 کی جنگ کا تفصیلی پس  منظر بتایا گیا ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : یومِ دفاع کی مناسبت سے یہ مختصر دستاویزی فلم پاک فضائیہ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر ریلیز کی گئی ہے،سینکڑوں صارفین کی جانب سے اس فلم کو سراہا جا رہا ہے ۔

 

اس فلم کی تفصیل  میں لکھا گیا ہے کہ’پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے ستمبر 1965 کی جنگ کی مناسبت سے پاکستان ائیر فورس کے سپوتوں کی جرات و بہادری پر بننے والی مختصر دستاویزی فلم جاری کر دی ہے‘۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : اس فلم میں 01 ستمبر 1965 کے دن ہونے والے فضائی معرکے کا پورا واقع تفصیل سے بیان کیا گیا ہے ۔

 

یاد رہے کہ اس جنگ میں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر مارشل نور خان نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

 

اس فلم میں پاک فضائیہ کے سپاہیوں کی اس دلیری کو دکھایا گیا ہے جس کا مظاہرہ اُنہوں نے 1965 میں ہونے والی پاک بھارت جنگ کے دوران کیا۔

 

مزید پڑ ھیں : عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+