عمران خان کا آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق متنازع

بریکنگ نیوز ٹوڈے : عمران خان نے حال ہی میں فیصل آباد کے جلسے کے دوران آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق ایک متنازع بیان دیا جس کے بعد ملک بھر میں ان کے بارے میں قیاس آریائیاں کی جا رہی ہیں ۔

 

نیوز ٹوڈے: مسلم لیگ ن کے  ایک سینیٹر عرفان صدیقی  کی جانب سے  طنزیہ بیان دیا گیا کہ عمران خان کے مطابق اعلیٰ فوجی تعیناتیوں کے لیے بنی گالہ سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینا  چاہیے ۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ موجودہ حکومت نے 4 مہینے میں ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے،جبکہ معیشت زبوحالی کا شکار ہے ۔

 

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان  کا یہ بھی کہنا تھا موجودہ حکمران صرف کرپشن کیسز ختم کروانے آئے ہیں، الیکشن سے بھاگنے کا مقصد نومبر میں مرضی کا آرمی چیف لگانا ہے۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : اس حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ جب پاکستان کی افواج ملک میں جاری سیلابی صورتحال اور دوسری قدرتی آفاوت سے لڑ رہی ہے  تو اس وقت فوج  کی اعلیٰ قیادت کو متنازع بنانا سراسر نا اہلی ہے ۔

 

پی ڈی ایم  رہنمائوں کا کہنا ہے کہ ایسا بیان آج تک پا کستان کے کسی دشمن نے بھی نہیں دیا جو عمران خان نے دے دیا ۔

 

مزید پڑ ھیں  : 6ستمبر یوم دفاع،شہیدوں کی قربانیاں

 

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+