کراچی میں بینک کے باہر شہری سے 10 لاکھ روپے کی ڈکیتی،ملزمان فرار ، پولیس کی تفتیش جاری
- 13, ستمبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے بینک سے نکلنے والے شہری سے 10 لاکھ روپے لوٹ لیے جبکہ چھپائے گئے پانچ لاکھ روپے شہری کے پاس محفوظ رہے ۔
نیوز ٹوڈے : پولیس حکام کے مطابق نیو کراچی میں ایک بینک سے فیکٹری ملازم 15 لاکھ روپے لے کر جارہا تھا کہ سیکٹر 12 بی میں موٹر سائیکل سوار 2 مسلح ملزمان نے اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر 10 لاکھ روپے کی رقم اس سے لوٹ لی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر فیکٹری ملازم کے پیچھے بینک سے لگے ہوئے تھے، فیکٹری ملازم کے موٹر سائیکل روکتے ہی ملزمان سامنے آگئے، ملزمان نے جامع تلاشی لے کر رقم کے 2 پیکٹ نکالے اور لے کر فرار ہو گئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق معلوم ہوا کہ چھپایا گیا 5 لاکھ روپے کا ایک پیکٹ شہری کے پاس محفوظ رہ گیا ۔
نیوز الرٹ ٹو ڈے : دوسری جانب عینی شاہدین کے مطابق رقم چھین کر فرار ہونے کے دوران فیکٹری ورکر ہاتھ جوڑ کر رقم واپسی کا کہتا رہا مگر ملزمان ڈکیتی کے بعد موقع واردات سےفرار ہوگئے۔
مزید پڑ ھیں : دبئی سے کراچی آنے والی پرواز میں 2 کروڑ کے سونے کی چوری، حکام کی کھوج جاری
خاص خبریں
-
چینی کمپنیوں کے نمائندوں کی مریم سے ملاقات، پنجاب میں 700 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری پر اتفاق
-
شعیب ملک نے پی ایس ایل فرنچائز کراچی کنگز سے علیحدگی اختیار کرلی
-
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میں کھلاڑی کا ٹخنہ مڑ گیا، ہسپتال منتقل
-
دلہن کو مہنگی گاڑی کے بجائے گاڑی میں بٹھا کر رخصت کیا گیا۔ دولہا کے عجیب و غریب رویے کی ویڈیو وائرل ہو گئی
تازہ ترین

تبصرے