سوات میں دھماکا:رکن امن کمیٹی سمیت 5 افراد شہید ،2 پولیس اہلکار بھی شہید افراد میں شامل
- 14, ستمبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : سوات کے علاقے برہ بانڈئی کوٹکے میں دھما کا ہوا اور اس دھماکے کے نتیجے میں رکن امن کمیٹی ادریس خان سمیت 5 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
نیوز ٹوڈے :سوات کے پولیس حکام کے مطابق شہید افراد میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں بعد ازاں سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
سوات پولیس کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا ایک منظم منصوبہ بندی کے بعد ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : خیال رہے کہ سوات میں پولیس حکام نے سیلاب سے پہلے ہی الرٹ جاری کر دیا تھا جس کے بعد سوات کے کئی علاقوں تک عا م شہریوں کی رسائی بند کر دی گئی تھی ، اس سے قبل پاکستان بھر سے سیاح سوات کے علاقے دیکھنے آتے تھے تاہم اب ان پر پابندی عائد کر دی گئی ہے کیونکہ سوات میں سیکیورٹی کے خدشات در پیش ہیں ۔
مزید پڑ ھیں : کراچی میں بینک کے باہر شہری سے 10 لاکھ روپے کی ڈکیتی،ملزمان فرار ، پولیس کی تفتیش جاری
خاص خبریں
-
چینی کمپنیوں کے نمائندوں کی مریم سے ملاقات، پنجاب میں 700 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری پر اتفاق
-
شعیب ملک نے پی ایس ایل فرنچائز کراچی کنگز سے علیحدگی اختیار کرلی
-
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میں کھلاڑی کا ٹخنہ مڑ گیا، ہسپتال منتقل
-
دلہن کو مہنگی گاڑی کے بجائے گاڑی میں بٹھا کر رخصت کیا گیا۔ دولہا کے عجیب و غریب رویے کی ویڈیو وائرل ہو گئی
تازہ ترین

تبصرے